قومی

خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ ہنٹ، گرین یوتھ موومنٹ کلبز اور یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرز کا جلد افتتاح کر یں گے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات میں گفتگو

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہرممکن پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کو شش کریں گے،ٹیلنٹ ہنٹ، گرین یوتھ موومنٹ کلبز اور یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرز کا خیبر پختونخوا میں جلد افتتاح کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہرممکن پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کو شش کریں گے،وفاقی سطح پر لئے گئے تمام اقدامات میں خیبر پختونخوا کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں،جلد ہی ٹیلنٹ ہنٹ، گرین یوتھ موومنٹ کلبز اور یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرز کا خیبر پختونخوا میں افتتاح کر یں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی اور ہینڈ ہولڈنگ کی ضرورت ہے، انتہاپسندی کا مقابلہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ وفاقی سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات لئے جا رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے تمام کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button