عالمی
وینزویلا ، گیس دھماکے سے 8 افراد ہلاک
وینزویلا میں گیس دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق ریاست مرانڈا کے گورنر ہیکٹر روڈریگیز نے جاری سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے مشرق میں واقع قصبے میںگیس کے دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔
مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں اور ہم ہم ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔