آسٹریلیا کا شدید زلزے سے متاثر وانواتو کے لیے6.1 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان
آسٹریلیا نے بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کے باعث ضروری خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں مدد کے لئے6.1 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق وزیر خارجہ پینی وونگ اور وزیر برائے بین الاقوامی ترقی اور بحرالکاہل پیٹ کونروئے نے ہفتے کو مشترکہ بیان میں کہا کہ پیکیج تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ پر توجہ مرکوز کرے گا
اور اسے مقامی نظام اور شراکت داروں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 17 دسمبر کو بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ملک وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 14 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے تخمینہ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ 16 ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔