کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 4 ہزار 339 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار247 پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 735 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔

شیئر بازار میں ایک ہفتے میں 3.9 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 159 ارب روپے رہی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 402 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button