ٹاپ نیوز

مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا: ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنےکےلیےاپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات حکومت نےکرانی ہے وہ میری ذمہ داری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، فریقین جب کہیں گےایک دو روز کےنوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ4 جنوری کو اسدقیصر کوواضح کیاتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے، رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے تحریک انصاف کےرہنما براہ راست بھی بات کرسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button