عالمی
آسٹریلیا ، پارک میں لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک ، 2 زخمی
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن کے پارک میں لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایاکہ میلبورن سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں
ونڈھم ویل کے مضافاتی علاقے میں ایک پارک میں نوجوانوں کے گروپ میں لڑائی ہو گئی اس دوران چاقو کے وار کر کے ایک شخص کو ہلا ک اور دو کو زخمی کر دیا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔