کاروباری
بیلجئین کمپنیوں کی کراچی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں شرکت سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو تقویت ملے گی، پاکستانی سفارتخانہ
بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانہ نے کراچی میں منعقد ہونے والی کامیاب فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں بیلجئیم کی کمپنیوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان اور بیلجئیم کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سفارتخانہ کی پوسٹ میں کہا گیا کہ کاروباری سطح پر ملاقاتوں اور روابط سے پاک -بیلجیئم دوطرفہ تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔