ٹاپ نیوز
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث متعلقہ اداروں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچار تمام علاقوں میں شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،انتہائی صورتحال میں اگر ضروری ہو تو شہریوں کا بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ جو علاقے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار ہیں، فوری ریسکیو و مدد کیلئے ضروری سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔