عالمی

سعودی عرب ، شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر کویت سے نیشنل گارڈ کے سربراہ کی وفات پر اظہار تعزیت

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

یاد رہے کہ کویتی امیری دیوان کے مطابق نیشنل گارڈ کے سربراہ شیخ سالم العلی السالم المبارک الصباح پیر کو انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 برس تھی۔نیشنل گارڈ کے سربراہ کے علاوہ انہوں نے کئی عہدوں پر فرائض انجام دیے جبکہ 2005 سے قومی سلامتی کونسل کے رکن تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button