عالمی
ماسکو میں انٹرنیشنل ملٹری اینڈ ٹیکنیکل فورم کا آغاز ، 83 ممالک کے فوجی وفود شریک
روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی فوج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ملٹری اینڈ ٹیکنیکل فورم 2024 کا پیر سے آغاز ہو گیا جس میں 83 ممالک کے فوجی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ تین روزہ فورم میں شریک 83ممالک کے سرکاری فوجی وفود میں 39 وفود کی قیادت اعلیٰ دفاعی حکام اور چیف آف جنرل سٹاف کر رہے ہیں۔
دفاعی صنعت سے وابستہ روس کی 1500 کمپنیاں اس فورم میں اپنی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ بیلاروس، ایران ، بھارت اور چین کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیاں بھی فورم میں شرکت کر رہی ہیں۔ فورم کے دوران روسی فوجی حکام کی غیر ملکی فوجی حکام سے 191 میٹنگز کریں گے۔ فورم 14 اگست تک جاری رہے گا۔