عالمی

ایرانی صدر کے نائب محمد جواد ظریف کا اپنے تقرر کے 10دن بعد ہی مستعفی ہونے کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے معاون برائے تزویراتی امور محمد جواد ظریف نے اپنے تقرر کے 10دن بعد ہی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق ان کا یہ اعلان صدر پزشکیان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی وزرا کی فہرست پر احتجاجا سامنے آیا ہے،جواد ظریف کے مطابق مجوزہ حکومت اقلیت، خواتین اور نوجوانوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔

صدر مسعود پزشکیان نے اگست کے اوائل میں محمد جواد ظریف کو تزویراتی امور کے لیے اپنا نائب مقرر کیا اور ساتھ ہی جواد ظریف کو صدارتی تزویراتی تحقیقات کے مرکز کی ذمے داری بھی سونپ دی تھی۔جواد ظریف مختلف بین الاقوامی اور مقامی منصبوں پر فائز رہ چکے ہیں، ان میں وزیر خارجہ، وزارت خارجہ کے سینئر مشیر، وزیر خارجہ کے نائب برائے قانونی و بین الاقوامی امور، بین التہذیبی مکالمے کے منصوبے کے نمایاں رکن اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام تخفیف اسلحہ کمیٹی کے چیئرمین کا منصب شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button