عالمی

نوجوان اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی محرک قوت ہیں، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ نوجوان اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی محرک قوت ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ان خیالات اکا ظہار انہوں نے ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کو دیے گئے ایک وڈیو پیغام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں ، کثیرالجہتی تنظیموں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی نوجوانوں کو ا یسے پلیٹ فارم فراہم کریں جو نوجوانوں کو اپنی بات کرنے کے لیے درکار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یو این یوتھ آفس نوجوانوں کی آواز بننے کے لیے اقوام متحدہ کے نظام اور دنیا بھر کی متعلقہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے گا۔انہوں نے نوجوانوں کے حقوق اور آزادی کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے میں معیاری تعلیم اور ہنر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

’’ ٹوگیدر فار اے بیٹر فیوچر ‘‘تھیم پر مشتمل اس فورم میں 130 سے ​​زائد ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں کے 2ہزار سے زائد نوجوانآن لائن اور آن سائٹ دونوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اس تقریب کے لیے 500 سے زائد نوجوان رہنما اور نمائندے بیجنگ میں جمع ہوئے ہیں۔ فورم کی میزبانی آل چائنا یوتھ فیڈریشن، چین میں اقوام متحدہ اور فورم کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button