مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس نیشنل بینک اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں داخل
ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ۔
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریالو اور ان کے کروشین جوڑی دار کروشیا میٹ پاویچ کو شکست دی ۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریالو اور ان کے کروشین جوڑی دار کروشیا میٹ پاویچ کو 2-6 ،6-2 اور 1-10 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا فائنل میں مقابلہ امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری سے ہوگا۔