قومی
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد کا شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9 مئی مقدمہ سے بری کرنے کا فیصلہ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9 مئی مقدمہ سے بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے درخواست بریت منظور ہونے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔