عالمی

جنوبی کوریا ، خاتون اول سے لگژری بیگ سکینڈل پر استغاثہ کی پوچھ گچھ

جنوبی کوریا کی خاتون اول کِم کیون ہی سے لگژری بیگ سکینڈل پر استغاثہ نے پوچھ گچھ کی۔این ایچ کے کے مطابق جنوبی کوریا کے استغاثہ نے خاتونِ اول سے الزامات کی بنا پر غیر قانونی طور پر ایک لگژری ہینڈ بیگ اور دیگر تحائف وصول کرنے پر سوالات کئے۔سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے خاتونِ اول کِم کیون ہی سے تقریباً 12 گھنٹے تک تفتیش کی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون اول پر شبہ ہے کہ انہوں نے ستمبر 2022میں ایک کوریائی امریکی پادری سے تقریباً 30 لاکھ وون یا تقریباً 2,150 ڈالر مالیت کا ہینڈ بیگ غیر قانونی طور پر وصول کیا تھا۔یہ بھی باور کیا جاتا ہے کہ صدر یون سک یئول کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے استغاثہ نے درآمد شدہ گاڑیوں کے ایک ڈیلر سے متعلق حصص قیمت میں ہیرا پھیری کے الگ الگ الزامات پر بھی خاتون اول سے پوچھ گچھ کی تھی۔جنوبی کوریا کے صدر نے بقول ان کے اپنی اہلیہ کے’’غیر دانشمندانہ طرز عمل‘‘ پر تشویش پیدا کرنے کے حوالے سے مئی میں معافی مانگی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button