عالمی

ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ملازمتوں کے لئے موزوں ترین امیدواروں کی تلاش اور انتخاب میں انقلاب برپا کر رہی ہیں،رپورٹ

ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ملازمتوں کے لئے موزوں ترین امیدواروں کی تلاش اور انتخاب میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے روایتی ہیومن کیپٹل مینجمنٹ سسٹم سے لے کر خصوصی ٹولز اور پلیٹ فارمز تک بھرتی کا عمل زیادہ موثر اور ڈیٹا پر مبنی ہوتا جا رہا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بڑے کاروباری اداروں نے موزوں ترین امیدواروں کی تلاش اور انتخاب کے لئےایس اے پی اور اوریکل جیسے روایتی ایچ سی ایم سسٹمز میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت خصوصی ٹولز کا اضافہ کیا ہے۔یہ ٹولز متعلقہ اسامیوں کی جاب ڈسکرپشن اور امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ، تجربے اور سکلز کے درمیان زیادہ تیزی سے اور زیادہ بہتر انداز میں ہم آہنگی کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔یہ ٹولز ملازمتوں کے حصول کے خواہاں تعلیم یافتہ افراد کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہترین ملازمتیں حاصل کرنے میں بھی مدد کر رہے ہیں

۔دوسری طرف یہ ٹولز مختلف ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دنیا بھر سے بہترین عملہ کےانتخاب میں بھی مدد دے رہے ہیں۔ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز استعمال کرنے والوں میں یو ڈیمی ، لنکڈ ان لرننگ اور بیٹر پلیس جیسے سسٹم قابل ذکر ہیں۔ سعودی عرب کے وژن 2030 اور متحدہ عرب امارات کے سین ٹینئل 2071 جیسے منصوبے خاص طور سے ان ٹولز کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button