عالمی

جاپان میں زلزلے سے تباہ ہونے والا مچھلی گھر دوبارہ کھل گیا

جاپان کے وسطی علاقے میں رواں سال زلزلے سے تباہ ہونے والا مچھلی گھر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔این ایچ کے کے مطابق جاپان کے وسطی علاقے اِشی کاوا میں واقع مچھلی گھر رواں سال یکم جنوری کو شدید زلزلے سے تباہ ہوگیا تھا جسے تقریباً 6 ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔زلزلے کےباعث مچھلی گھر کے پانی کو گردش دینے والے آلات اور پائپوں کا نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے مچھلی گھر کو بند کر دیاگیا تھا۔

زلزلے میں تقریباً 4 ہزار کے قریب مچھلیاں جس میں وہیل شارک بھی شامل تھیں ہلاک ہوگئیں جبکہ پینگوئن، سمندری کچھوؤں اور دوسرے آبی جانور وں کو دیگر مراکز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔مچھلی گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ تعمیرِنو کی کوششوں میں پیشرفت کے باعث متعدد آبی حیات کو اپس لایا گیا ہے مگر ڈولفن اور سمندری شیر کو منتقل نہیں کیا گیا تاکہ وہ موسمِ گرما میں نقل و حمل سے محفوط رہ سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button