عالمی

بڑھتی علاقائی کشیدگی میں یمن پر اسرائیلی حملے باعث تشویش ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی میں یمن پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش ہے،ان حملوں میں مبینہ طور پر چھ افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یمن کے بندرگاہ کے حامل شہر الحدیدہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کیا ،اس حملے میں مبینہ طور پر کم از کم چھ افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ۔

سیکرٹری جنرل نے تنازعے میں شامل تمام فریقوں سےتحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ہفتے کے روز کیے گئے، اس جنگ نے پہلے ہی یمن میں صحت کی دیکھ بھال سمیت بیشتر شعبوں کو تباہ کر دیا ہے اور یہ دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یمن کی نصف آبادی( تقریباً 18.2 ملین افراد )کو کسی نہ کسی شکل میں مدد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button