قومی

جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجراء کا معاملہ ،ایف آئی اے نے غیر قانونی اداروں کے 3 مالکان کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ چھاپہ مار کارروائیاں ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کی گئیں۔چھاپہ مار کارروائیوں میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں۔

ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کئے۔ملزمان کے خلاف کارروائیاں نویٹیک کی شکایت پر کی گئیں۔ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے تھے۔ملزمان مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان جعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، کارڈز، ڈپلومے اور سرٹیفیکیٹ بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئے۔

جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجراء کا معاملہ ،ایف آئی اے نے غیر قانونی اداروں کے 3 مالکان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضے سے جعلی مہریں، ڈپلومہ سٹیکرز، خالی سرٹیفیکٹس اور لیٹر ہیڈ بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے ایمبوزڈ مشین بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا اور واضح کیا گیا کہ جعلی اور غیر قانونی اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button