ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان سے ملاقات، دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر پر امور پر بات چیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان سے مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب کے دوران ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر پر امور پر بات چیت کی گئی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نےترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button