عالمی

اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب

اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان میں امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بہترین کارکردگی پر تمغے دیئے گئے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے پاکستانی ارکان نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت بینٹیو کے قریباً 5600 مربع کلومیٹر علاقے میں سیلابی پانی سے متاثرہ 3 لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کی اور انہیں دیگر خدمات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کا انعقاد گزشتہ روز عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں کیا گیا ، پاکستانی مشن کے 23 ارکان کو تعریفی اسناد اور کمنڈیشن کا رڈ دیئے گئے ۔

میجر سعد سلطان کو بہترین آپریشن آفیسر اور فورس کمانڈر قرار دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے خطرات کے باوجود دن رات کام کیا،اقوام متحدہ کے امن تمغوں اور فورس کمانڈر کمنڈیشن کارڈ سے پہچانا جانا بہت بڑا اعزاز ہے جو مجھے ہمیشہ جنوبی سوڈان میں انسانیت کی خدمت کی یاد دلائے گا۔ پاکستانی مشن کی رکن ڈاکٹر میجر حنا نصیر نے کہا کہ انہیں اس وراثت پر فخر ہے جو ماضی اور حال کے پاکستانی امن دستوں نے بینٹیو میں چھوڑا ،ہم نے سیلاب میں ہزاروں جانوں کو بچایا ۔

تقریب میں فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم نے بھی شرکت اور پاکستانی یونٹ کے مرد اور خواتین ارکان کی تعریف کی۔ جنرل سبرامنیم نے کہا کہ موسمیاتی آفات، خوراک کے بحران، تنازعات اور بیماریوں کے پھیلنے کے پیچیدہ چیلنجوں کے باوجود پاکستانی امن فوجیوں کی لگن غیر متزلزل ہے، ان کی کوششوں نے بینٹیو کے رہائشیوں کو معمول کی ایک جھلک اور امید فراہم کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button