کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 258.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد75084 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغاز پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 258.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد75084 پوائنٹس پربندہوا۔پیر کو 378 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہواجن میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں اضافہ، 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر 37 کروڑ، 53 لاکھ، 90 ہزار، 48 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 16.30 ارب روپے تھی۔

ہم نیٹ ورک کے 30918735حصص، کے الیکٹران لمیٹڈ کے 18317678حصص، دیوان فاروق موٹرز کے 17860403 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 16656709 حصص کالین دین ہوا۔پاکستان پی وی سی لیمیٹڈ، سامبابینک، اورہم نیٹ ورک لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 120.61پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 24094.67 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.85 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button