کاروباری

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر، 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

انڈیکس میں کاروبار کے دوران 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

ماہر معاشیات محمد سہیل کا کہنا ہےکہ 100 انڈیکس 75 ہزار سے اوپر ہے، بیرونی خریداری انڈیکس کی اس نئی بلندی کی وجہ ہے، ایم ایس سی آئی نے اپنے عالمی انڈیکسوں کا جائزہ لیا ہے اور ہماری ایک کمپنی کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی 732 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button