عالمی

فرانس: گینگ نے دن دیہاڑے قیدی وین میں موجود منشیات کے بڑے اسمگلر کو چھڑوا لیا

فرانس میں گینگ نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قیدی وین میں موجود منشیات کے دی فلائی نامی سب سے بڑے اسمگلر کو چھڑوا لیا، واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دومنٹ تک جاری فائرنگ کا واقعہ نارمنڈی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب قیدی کو جیل سے عدالت لایا جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے فلمی انداز سے اپنی کالی گاڑی پولیس کے سفید ٹرک سے ٹکرائی، کار سے چھلانگ مار کر باہر نکلے اور ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ایک حملہ آور نے قیدی وین کا دروازہ کھولا اور قیدی کو نکال لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسطرح 30 برس کا قیدی محمد امرا اور حملہ آور با آسانی فرار ہوگئے، قیدی جن دو گاڑیوں میں فرار ہوئے ان میں سے ایک بعد میں جلی ہوئی ملی۔

فرار گینگسٹر امرا کو قتل کی کوشش اور ڈکیتی سمیت 11 وارداتوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button