کاروباری

پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 22.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 19.22 فیصد، چکن 18.83 فیصد، آٹا 4 فیصد، ایل پی جی 3.67 فیصد، کیلا 2.32 فیصد، لہسن 1.44 فیصد، باسمتی چاول 0.75 فیصد، سرسوں کا تیل 0.48 فیصد، چینی 0.48 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 19.24 فیصد، انڈے 4.73 فیصد، آلو 4.38 فیصد، دال چنا 0.91 فیصد، 5 لٹر کوکنگ آئل 0.89 فیصد، بیف 0.64، بناسپتی گھی اڑھائی کلو 0.44 فیصد اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.41 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مجموعی طور پر 1.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.99 فیصد کی کمی ہوئی۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 175 روپے، 22 ہزار 176 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب ایک فیصد، 1.35 فیصد، 1.49 فیصد اور 1.53 فیصد کی کمی ریکارڈ

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button