کاروباری

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں ،فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114B کے تحت جاری کیا گیا تھا۔ان ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال2023 کے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اس عمل کو سدھارنے اور ٹیکس کے قوانین کی پاسداری کے لئے کئی ملاقاتیں کی گئیں۔ متعدد ملاقاتوں کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے مینئول طریقے سے چھوٹے بییچز میں سم بلاک کرنے کا عمل شروع کرنےپراتفاق کیا ہے تاو قت یہ کہ وہ اپنے سسٹمز کو خودکار طریقے سے یہ کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں کرلیتے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز پانچ ہزار نان فائلرز پر مشتمل پہلے بیچ کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی سمز بلاک کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔ مزید برآں ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔یہ شراکت داری ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ٹیکس قوانین کی بالادستی اور ٹیکس دہندگان کے لئے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ملک میں ٹیکس وصولی کو بڑھانے اور انفورسمنٹ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button