کھیلوں کی دنیا

اے ایف سی کے تین رکنی وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات

ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن( اے ایف سی )کے تین رکنی وفد کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات میں اہم معاملات پر غور کیا گیا ، پی ایف ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق مہمان آفیشلز میں ہیڈ آف اسٹریٹجک پلاننگ و ایڈوائزری یونٹ لیزارس جانسن، سینئر منیجر ساؤتھ ایشیا یونٹ سونم جمی اور منیجر ساؤتھ ایشیا یونٹ دنیش ڈی سلوا شامل ہیں، اے ایف سی کے وفد نے گزشتہ روز پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے ملاقات کی ،

اس موقع پر این سی رکن شاہد نیاز کھوکھر اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ بھی موجود تھے، میٹنگ میں پاکستان فٹبال کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، مختلف شعبوں کے سربراہان نے گزشتہ 2 سالوں میں ہونے والے ایونٹس اور سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں اور اقدامات سے آگاہ کیا اورپاکستان فٹبال کے معاملات کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کے لئے فیڈریشن کی گورننس، فنانس، پلاننگ، انتظامی امور پر بھی غور کیا گیا، انفراسٹرکچر کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا،

فریقین نے پاکستان فٹبال کے فروغ کے مواقع اور ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اے ایف سی وفد کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان فٹبال کے امور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی، مہمان وفد کا 3 روزہ دورہ کل (بدھ) مکمل ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button