کھیلوں کی دنیا

شکیب الحسن کی سیلفی کی درخواست پرمداح کو گردن سے پکڑ کر پیچھے دھکیلنے کی ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش کے سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کی سیلفی کی درخواست کرنے پراپنے مداح کو گردن سے پکڑ کر پیچھے دھکیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سابق بنگلہ دیشی کپتان اور ٹی ٹونٹی کے نمبر ون آل رائونڈر ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ سے قبل اس وقت شہ سرخیوں میں آگئے جب ایک مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے گرائونڈ میں آیا تو شکیب نے مداح کو گردن سے پکڑ کر پیچھے دھکیلا اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی اور تھپڑ مارنے کا اشارہ بھی کیا۔

ویڈیو کے آخر میں وہ مداح بینچ پر اکیلا بیٹھا پریشان دکھائی دیا۔ شکیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مداحوں نے ان کے اس طرز عمل پر مایوسی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن گرم مزاج کے کھلاڑی ہیں اور پہلے بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button