کاروباری

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن بختاوری

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، سعودی تجارتی وفد کی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور اور پرجوش مہمان نوازی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے سعودی تجارتی وفد کے پاکستان پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں،سعودی بزنس وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سعودی کاروباری وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button