کاروباری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند،لیوی میں بھی کمی کی جائے،مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم پر وصول کی جانے والی لیوی میں بھی کمی کی جائے ، پالیسی ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی سرمایہ کار ی منجمد ہو گئی اس لئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح کوبھی کم کرے تا کہ عوام حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔حکومت کو ہر وہ اقدام اٹھانا چاہیے جس سے معیشت کا پہیہ چلے ، پالیسی ریٹ میں بھی مزید کمی لائی جائے تاکہ مارکیٹ میں سرمایہ میسر آ سکے ، موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی بجائے ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کر ے اور نئے ٹیکس گزاروں کو نیٹ میں لانے کی پالیسی لائے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل اور رابطوں کے لئے گریڈ 18اور اس سے اوپر کے افسران کو بطور فوکل پرسنز تعینات کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button