کھیلوں کی دنیا

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پی ایس ایل کی سیکیورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ 9کی سکیورٹی اور انتظامات کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلی نے پی ایس ایل کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے بہترین اور شاندار انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور سمیت راولپنڈی اور ملتان میں میچوں کے لئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او،کمشنر لاہور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی،ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشن،سی ٹی او لاہوراور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز، آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ 16ہزار سے زائد پولیس نفری پی ایس ایل میچوں میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچوں کے لئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔پی ایس ایل کا آغاز 17فروری سے ہو رہا ہے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل کے لئے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر ہونا چاہیے۔میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے۔ عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو میڈیا کے ذریعے متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیاجائے۔متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جتنا بڑا ایونٹ ہے اس لحاظ سے انتظامات ہونے چاہئیں، شائقین کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button