کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ کا بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، مارک ووڈ ٹیم میں شامل

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف (کل) جمعرات سے راجکوٹ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، فاسٹ بائولر مارک ووڈ کو آف سپنر شعیب بشیر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش ٹیم بھارت کے خلاف سیریز میں پہلی مرتبہ دو سپیشلسٹ فاسٹ بائولرز اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ مارک ووڈ بھارت کے خلاف حیدرآباد میں پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکےتھے، دوسرے ٹیسٹ میں ووڈ کی جگہ تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، اس ٹیسٹ میں اینڈرسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جیک لیچ پہلے ہی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے شعیب بشیر کی عدم موجودگی کے باعث سپن بائولنگ کی تمام تر ذمہ داریاں ریحان احمد اور ٹام ہرٹلے کے کندھوں پر ہوں گی۔ اپنا 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلش کپتان بین سٹوکس سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے 16ویں انگلش کھلاڑی بن جائیں گے۔

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں زاک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، کپتان بین سٹوکس، وکٹ کیپر بین فوکس، ریحان احمد، ٹم ہارٹلے، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button