کھیلوں کی دنیا

افغانستان کے محمد نبی ون ڈے کے نمبر ون آل رائونڈرز بن گئے

افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی آئی سی سی ون ڈے آل رائونڈرز رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بدھ کے روز آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے آل رائونڈرز رینکنگ میں محمد نبی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کوٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب گزشتہ پانچ سالوں سے نمبرون پوزیشن پر براجمان تھے۔

شکیب الحسن گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیئے ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف آمدہ ون ڈے سیریز سے آنکھ کے انفیکشن کے باعث دستبردار ہوگئے ہیں۔ محمد نبی نے گزشتہ روز پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف 136 رنز کی اننگز اور ایک وکٹ حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button