کاروباری

زیرگردش کرنسی کےحجم میں گزشتہ ہفتے ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ، سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کےحجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8514 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ بنیادوں پر زیرگردش کرنسی کے حجم میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.1فیصد کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کاحجم 31924 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتےکے مقابلہ میں 0.1 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔

سالانہ بنیادوں پر زر وسیع میں 15.4 فیصد کی نموہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 23295 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.3فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں مجموعی ڈیپازٹس میں 4فیصدکی کمی ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button