قومی

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنےوالے مسافر کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا گیا،ترجمان ایف آئی اےسیالکوٹ

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان شاہد بھلی سعودی عرب جا رہا تھا کہ دوران امیگریشن شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی جامہ تلاشی لی گئی، اس دوران ملزم کے سامان سے جعلی اٹالین ویزہ، جعلی ایف آئی اے امیگریشن سٹمپ برائے یورپ اور شکیل نامی شخص کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سعودی عرب سے اٹلی جانا چاہتا تھا۔ ملزم نے محمد ارشد نامی ایجنٹ کو 22 لاکھ روپے دیئے ملزم کی نشاندہی پر ایجنٹ ارشد کو ایئرپورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا ہے

بعد ازاں ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button