کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روزبھی مندی کارحجان انڈیکس 1432.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166258.54 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی مندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1432.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166258.54 پوائنٹس پربندہوا ۔

مارکیٹ میں مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،292کی قیمتوں میں کمی اور136کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔مجموعی طورپر687.96ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 38.46ارب روپے تھی،

کے ایس ای 30انڈیکس 449.41پوائنٹس کی کمی کے بعد52158.07پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1483.82پوائنٹس کی کمی کے بعد232771.76 پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 22.29ارب روپے کے سودے طے پائے،

گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 64848829 حصص، بینک آف پنجاب 49139683حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 45981935 حصص کالین دین ہوا،عبداللہ شاہ غازی شوگرملز،چناب لیمیٹڈ اوراتفاق آئرن انڈسٹریز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button