کاروباری
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 89 پیسے ہو گئی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 10 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 76 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 905 روپے 36 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔