عالمی

قطر ، قومی ریفرنڈم میں 90 فیصد ووٹرز نے آئینی ترامیم کی حمایت کر دی

قطر کے عوام کی بھاری اکثریت نے قومی ریفرنڈم میں آئینی ترامیم کی حمایت کر دی۔ قطری نیوز ایجنسی نے وزیر داخلہ اور جنرل ریفرنڈم کمیٹی کے چیئرمین شیخ خلیفہ بن حمد کے حوالے سے بتایا کہ عوامی ریفرنڈم میں 90.6 فیصد ووٹ آئینی ترامیم کے حق میں آئے۔

واضح رہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں سے ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ نئی آئینی ترامیم کے تحت قطر کی ملکی اور خارجہ پالیسی کے فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button