عالمی

امریکا کا تائیوان کو ہتھیارفراہم کرنا سنگین نتائج کا باعث بنے گا، چین

چین نے کہاہے کہ امریکا کا تائیوان کو ہتھیارفراہم کرنا سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ تاس کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگنگ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہیے کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں سب سے اہم ہے اور یہ چین۔امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر کی نمائندگی کرتا ہے جسے اسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے جزیرے کے لیے 2 بلین ڈالر کے ممکنہ ہتھیاروں کی فروخت کے پیکج کے حوالے سے کہاکہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے سنگین نتائج کو پوری طرح سمجھے اور امریکا اپنی دفاعی صنعت کو تقویت دینے کے لیے تائیوان کا استحصال کر رہا ہے۔واضح رہے امریکی محکمہ دفاع کی دفاعی سلامتی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ محکمہ خارجہ نے تائیوان کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی منظوری دی ہے، جس میں نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم اور ریڈار سسٹم شامل ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button