ٹاپ نیوز
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے دیوالی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔
جمعرات کوایکس(سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار سب کے لیےامن اور خوشحالی لائے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئیے ہم تنوع میں اتحاد کا جشن منائیں اور ان رشتوں کو مضبوط کرتے رہیں جو ہماری قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔