قومی

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button