عالمی

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں کے مارا جانا ہولناک ، جواب طلب کریں گے،امریکا

امریکا نے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں کے مارے جانے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر اپنے اتحادی سے جواب طلب کرے گا۔اردو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں پانچ منزلہ عمارت پر اسرائیلی بمباری سے دو درجن بچوں کی شہادت کی رپورٹس پر کہا کہ عام شہریوں کی شہادتوں پر تحفظات ہیں، یہ ہولناک واقعہ ہے جس کے ہولناک نتائج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ وہاں کیا واقعہ پیش آیا۔

میتھیو ملر نے اسرائیل کے خلاف کسی فوری کارروائی کی طرف کوئی اشارہ نہیں دیا ،تاہم انہوں نے کہا کہ اُن کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ حملے میں شہریوں کی اموات کا دلخراش واقعہ ایک بار پھر ہمیں بتاتا ہے کہ اس جنگ کا خاتمہ کیوں ضروری ہے۔ ادھر،فلسطینی امدادی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ بیت لاحیہ کے ابونصر کیمپ میں قتل عام کیا گیا جس میں مارے جانے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

امدادی کارکنوں کے حوالے سے وفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بمباری میں مارے جانے والے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ اسرائیلی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button