کاروباری

نیشنل بینک کے بعد ازٹیکس منافع میں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں 91فیصد کمی ریکارڈ

نیشنل بینک آف پاکستان کے بعد ازٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کےپہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 91فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں بینک کو 3.547 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 91 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں بینک کو 39.332 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ کیلنڈر سال کےپہلے 9 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 3.54 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 39.32 روپے تھی۔ اس مدت میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 12.058 ارب روپے کی ادائیگی کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button