چین30 اکتوبر کو انسان بردار خلائی مشن اپنے خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کرے گا
چین30 اکتوبر کو انسان بردار خلائی مشن اپنے خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کرے گا۔ شنہوا کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرچائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)لین شی چیانگ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ چین جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 30 اکتوبر کی صبح 4 بجکر 27 منٹ پر لانگ مارچ-ایف 2کیریئر راکٹ کے ذریعے انسان بردار خلائی مشن شینزو۔19 خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مدار میں داخل ہونے کے بعدیہ انسان بردار خلائی مشن 6.5 گھنٹے میں خلائی سٹیشن کے کور ماڈیول تیا ن ہے کے ساتھ جڑ جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ خلائی مشن شینزو۔18 کے ذریعے جانے والا خلائی سٹیشن پر پہلے سے موجود عملہ 4 نومبر کو کام مکمل کرنے کے بعد اس مشن کے ذریعے چین کی ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جائے گا ۔یاد رہے کہ شینزو-19 چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا 33 واں فلائٹ مشن ہے۔