ٹاپ نیوز

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے قطر روانہ ہوگئے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ ہوگئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کےپریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (ایف آئی آئی ) میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ وزیرِاعظم کی اعلیٰ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button