عالمی

سلامتی کونسل ایران پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرے، ایران

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک روز قبل ا س پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی بمباری اور حملوں کی مذمت کرے۔

العربیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک فیصلہ کن پوزیشن لیتے ہوئے اس کے حملے کی مذمت کرے۔عباس عراقچی نے لکھا کہ اسرائیل کی طرف سے زیادہ تر فائر کیے گئے میزائل ایران کے دفاعی نظام نے روک لیے، تاہم حملے کے نتیجے میں ہدف بنائے گئے مقامات کو نقصان اور 4 سپاہی شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا اسرائیل کا حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی تھی جس کے لیے وہ پوری طرح حق رکھتا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا جواب دے۔واضح رہے ہفتے کے روز اسرائیل نے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button