عالمی
امریکی وزیر خارجہ کاغزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے لیے 135 ملین ڈالر امداد کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے 135 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق اس امدادی رقم کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں ایک بار پھر شروع کی جا رہی ہیں، انٹونی بلنکن نے کہاکہ ہم آج 135 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر رہے ہیں، تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
اس سلسلے میں غزہ ، مغربی کنارے اور دوسرے علاقوں کو پانی اور طبی آلات فراہم کئے جا رہے ہیں۔غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کے گیارہویں دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا اب تک 1.2 ارب ڈالر کی امریکی امداد فلسطینیوں کو دی جا چکی ہے۔