عالمی

اسرائیل کےلبنان پر 17 فضائی حملے،چھ عمارتیں مسمار ، علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں 17 فضائی حملے کیے جس کے باعث6عمارتیں مسمار ہو گئیں اور علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی،یہ حملے 23 ستمبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کے شدید ترین حملے ہیں۔

اے ایف پی نے لبنان کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کی رات کو بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی حملوں میں 6 عمارتوں کو مسمار کردیا۔ اے ایف پی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کی وارننگ کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد مضافاتی علاقے میں چھوٹے دھماکے ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں ایک شخص شہید اور5 افراد زخمی ہوگئے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے اہلکار بلال کاشمار نے بتایا کہ7عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 400 سے زائد اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ صور کا پورا شہر خالی کرایا جا رہا ہے۔

شہر کے قدیم کھنڈرات سے صرف 500 میٹر (550 گز) کے فاصلے پر کچھ علاقوں کے ساتھ کئی محلوں سے کالا دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ وہ صور کے عالمی ثقافتی ورثے کی سائٹ پر تنازعے کے اثرات کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button