ماسٹر کارڈ نے جاز کیش کو ‘ٹیپ آن فون متعارف کروانے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی’ کے ایوارڈ سے نوازا
ویون گروپ کے زیرِ انتظام پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کے مالیاتی ادارے جاز کیش کو ماسٹر کارڈ پیمنٹ لیڈرز ایوارڈ میں ‘ٹیپ آن فون متعارف کروانے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی’ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ تقریب دبئی میں منعقد ہونے والے ماسٹر کارڈ ایج 2024 ایونٹ کے دوران منعقد ہوئی۔منگل کو ماسٹر کارڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ جاز کیش کے جدت پسندانہ اقدام کی عکاسی کرتا ہے، جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔
اس کے تحت 350,000 سے زائد تاجروں اور کاروباروں کو این ایف سی سے لیس اینڈرائیڈ ڈیوائس پر کارڈ یا اسمارٹ فون سے سادہ ٹیپ کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ جاز کیش نے ماسٹر کارڈ کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل شراکت داری کے ذریعے یہ ممکن بنایا ہے کہ جاز کیش والٹس کسی بھی کانٹیکٹ لیس ڈیوائس کے ذریعے براہِ راست ادائیگیاں کر سکیں۔یہ شراکت داری جاز کیش کے لیے مستقبل میں مزید سروسز متعارف کرانے کی بنیاد رکھتی ہے، کیونکہ ماسٹر کارڈ نئی سلوشنز مارکیٹ میں لاتا رہتا ہے۔
اس جدت پر مبنی تعاون پاکستان میں ایک ہموار اور محفوظ ڈیجیٹل تجارت کے شعبے کی ترقی کو مزید فروغ دے گا۔ماسٹر کارڈ کے مشرقی عربی خطے کے صدر جے کے خلیل نے جاز کے سی ای او اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم کو یہ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر عامر ابراہیم نے کہا کہ ماسٹر کارڈ کا یہ اعزاز ہماری مسلسل جدت کی کوششوں اور مالیاتی خدمات کو ہر ایک کے لیے آسان بنانے کے عزم کا اعتراف ہے۔ ٹَیپ پے صرف ایک سہولت نہیں، بلکہ ہمارے اُس وژن کا بنیادی جزو ہے جو ایک مالی شمولیت پر مبنی، کیش لیس معاشرے اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
ہم پاکستان میں مالیاتی خدمات کو بدلنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں قیادت کرتے رہیں گے۔جے کے خلیل نے کہا کہ ماسٹر کارڈ، پاکستان میں ایک مضبوط ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام بنانے اور مالی شمولیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے قابلِ اعتماد پارٹنر کے طور پر جاز کیش ہمارے پیمنٹ لیڈرز ایوارڈ کا مستحق ہے۔ ہم مل کر ٹیپ پے کو فروغ دے رہے ہیں، جو کہ ایک کم لاگت، سادہ اور قابلِ رسائی ادائیگی قبولیت کا حل ہے، تاکہ پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ اس طرح، ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل معیشت کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
پاکستان میں تقریباً 50.37 ملین ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز ہونے کے باوجود صرف 125,593 پوائنٹ آف سیل (پی او ایس ) مشینیں ہیں۔ ٹیپ پے کے ذریعے، جازکیش 350,000 تاجروں کے اسمارٹ فونز کو PoS مشینوں میں تبدیل کر رہا ہے، جس سے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیاں ممکن ہو رہی ہیں۔جاز کیش44 ملین صارفین کے ساتھ کیش لیس سوسایئٹی کی طرف بڑھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت کے ڈیجیٹل معیشت کے ویژن کے مطابق ہے۔
یہ پلیٹ فارم نینو قرضے، بچت اور انشورنس سمیت مختلف خدمات فراہم کرتا ہے اور غیر خدمات یافتہ اور کم خدمات یافتہ لوگوں کے لیے مالیاتی خدمات بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔پاکستان میں تقریباً 5 ملین چھوٹے اور درمیانے کاروبار ہیں، اور جازکیش ان کے لین دین کو ڈیجیٹل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ پلیٹ فارم روزانہ 100,000 سے زیادہ مائیکرو قرضے فراہم کرتا ہے، جوچھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ایک اہم مالیاتی ذریعہ ہیں، جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن روایتی مالیاتی ذرائع تک محدود رسائی رکھتے ہیں۔جازکیش کا وسیع نیٹ ورک اسے ہر ماہ 100 ارب روپے سے زیادہ کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے قابل بناتا ہے۔جازکیش کی ٹیپ پے فیچر ماسٹر کارڈ، ٹیکنالوجی پارٹنر ویزیٹ ہولڈنگز ، اور بینک آف پنجاب کے ساتھ ایک اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔