کھیلوں کی دنیا

پاک فوج کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ میں سپورٹس کا انعقاد

گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ میں آزاد حکومت کے یوم تاسیس کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام سپورٹس کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ سپورٹس گالا کا انعقاد صبح 9 بجے سے لے کر 2 بجے تک ڈگری کالج میں جاری رہا ۔کھیلوں میں ریلی ریس ،میٹر دوڑ،رسا کشی،لانگ چمپ، لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلوں شامل ہیں

جن میں گڑھی دوپٹہ اور اس کے اردگرد کے سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پیر کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 بجے ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ کے گروانڈ میں ہوا جس میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 4پول میچ پیر کو کھیلے گئے ۔ اس ایونٹ میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایسے کامیاب ایونٹ کروانے پر اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے پر عوام کی طرف سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر مستقبل میں اس حوالے سے جو سرگرمیاں ہو گی اس حوالے سے بھی ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں راجہ ناصر خان ایلیمنٹری ایجوکیشن،راجہ صفیر چیرمین لوکل کمیٹی،رشید عباسی ایریا انچارج،انعام الحق ہاشمی پرنسپل راجہ محمد محمود خان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے،راجہ رؤف ڈی ایس پی ان تمام افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button